31 اگست، 2022، 12:09 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84873714
T T
0 Persons

لیبلز

ایک مستحکم، محفوظ اور طاقتور عراق چاہتے ہیں: ایران

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ عراق کے موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ سیاسی طریقہ کار ہے، تہران ایک مستحکم، محفوظ اور طاقتور عراق چاہتا ہے۔

وزارت خارجہ نے بدھ کے روز ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جیسا کہ اس نے پہلے کہا ہے، اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ عراق کے موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ بات چیت پر مبنی نقطہ نظر، شہریوں کے حقوق کا تحفظ، قانونی اداروں کا احترام اور آئین کی پاسداری اور سیاسی عمل ہے۔

اس بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران کو امید ہے کہ عراق میں تمام سیاسی گروپ اور تحریکیں احتساب اور سیاسی عمل میں تعمیری شراکت کے ذریعے نئی حکومت کی تشکیل کی راہ ہموار کریں گی۔

وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ سے ایک مستحکم، محفوظ اور طاقتور عراق چاہتا ہے جو خطے میں تعمیری کردار ادا کرے اور اس نے کبھی بھی اس ملک میں سیاسی اور قانونی عمل اور اداروں کی حمایت سے باز نہیں رکھا۔

بیان میں تمام عراقی عوام اور سیاسی گروپوں سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ قانونی ذرائع سے اپنے مطالبات پر عمل کریں اور امن قائم کرنے کے لیے اجتماعی کوششیں کریں، کیونکہ اربعین امام حسین (ع) قریب آ رہا ہے اور لاکھوں ایرانی عزاداری کے لیے عراق پہنچیں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .